پانامہ کے فیصلے سے کچھ دیر قبل ایک جج نے اپنا فیصلہ بد لیا تھا ۔ ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 13:27

پانامہ کے فیصلے سے کچھ دیر قبل ایک جج نے اپنا فیصلہ بد لیا تھا ۔ ہارون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا کہ دو ججز نے وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا جبکہ تین ججز نے کہا کہ اس کیس کی مزید تحقیقات ہونی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل یہی اطلاعات تھیں کہ تین ججز نے خلاف فیصلہ لکھا ہے اور یہی وجہ تھی کہ کہا جا رہا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ صدیوں یاد رکھا جائے گا۔

لیکن آخری وقت میں غالبا ایک جج نے اپنا فیصلہ بدل لیا۔ انہوں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے نواز شریف کو فائدہ بھی ہوا نقصان بھی ہوا۔ فائدہ یہ ہوا کہ ان کی حکومت بچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ کمیٹی فیصلہ کر ہی نہیں سکتی ۔ مجھے نظر آرہا ہے کہ ملک نئے الیکشن کی طرف چل پڑا ہے۔ ہارون الرشید کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :