پیرس حملہ، داعش کا بیان غلط ہے، بلجیم

پیرس حملہ آور فرانسیسی ہے ،نا کہ داعش کے مطابق وہ بلجیم کا شہری ہے،حکام

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:10

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) بلجیم کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی مشہور کاروباری شاہراہ شانزے لیزے پر حملے کے حوالے سے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا بیان صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے ہے اور اٴْس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ جان جیمبون کا کہنا تھا کہ پیرس حملہ آور فرانسیسی ہے اور نا کہ داعش کے مطابق وہ بلجیم کا شہری ہے۔ اسی طرح وزیر نے حملہ آور کے عربی نام کو بھی جعلی اور فرضی قرار دیا۔ جمبون کے مطابق شام اور عراق میں پسپائی اختیار کرنے والی داعش اب حملوں کی جعلی ذمہ داری قبول کر کے عام لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :