کتاب کو دوست بنانے والی قومیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں، ساجد حسین مشوانی

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:43

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) ناظم ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو علم کے نور سے منورکرنے کے لئے سخت محنت اور جدوجہد کرنی چاہئے ،کتاب کو دوست بنانے والی قومیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیںجبکہ معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ کتابوں سے دوری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1سخاکوٹ میں یوم والدین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر رو شنی ڈالی اور مر کزی و صو بائی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیمی شعبہ پر زیا دہ سے زیادہ توجہ دیںتا کہ ہم بھی ترقی یافتہ قو موں کی صفو ں میں شامل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ والدین بھی اساتذہ کے ساتھ ساتھ خود بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تر بیت کا خیال رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :