تحریک انصاف کا 28اپریل کو پریڈ گرائونڈ شکر پڑیاں میں جلسہ کرنے کا اعلان

عمران خان جلسہ گاہ میں پانامہ کیس فیصلے کی اردو کاپیاں کارکنان میں تقسیم کریں گے

ہفتہ 22 اپریل 2017 12:43

تحریک انصاف کا 28اپریل کو پریڈ گرائونڈ شکر پڑیاں میں جلسہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) تحریک انصاف نے 28اپریل کو پریڈ گرائونڈ شکر پڑیاں میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، عمران خان جلسہ گاہ میں پانامہ کیس فیصلے کی اردو کاپیاں کارکنان میں تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ 28اپریل بروز جمعہ کو پریڈ گرائونڈ شکرپڑیاں میں جلسہ کرینگے اس حوالے سے کل (پیر کو) تحریک انصاف ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے گی اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام عہدیداران کو جلسے کی تیاریاں اور کارکنوں کو لانے کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے جلسے سے متعلق آج (اتوار) سوشل میڈیا پر تشہیر بھی شروع کردی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ میں پانامہ کیس فیصلے کی اردو کاپیاں بھی تقسیم کریں گے جس کا عنوان ’’کون جیتا کون ہارا‘‘ ہے ۔