ڈان لیکس پر حکومت اور فوج کے معاملات طے ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 12:16

ڈان لیکس پر حکومت اور فوج کے معاملات طے ہو گئے ہیں۔ شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت اور پاک فوج میں معاملات طے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس پر سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے جس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کو شامل کیا جائے گا۔

یہ تمام ادارےقابل احترام ہیں، قابل اعتراض نہیں ہیں۔ جو بھر کر لیں جے آئی ٹی میں شامل ہونے والے یہ ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں۔کسی بھی ادارے کا ڈی جی یا چئیرمین جے آئی ٹی میں نہیں بیٹھیں گے بلکہ جے آئی ٹی میں کسی کرنل یا بریگیڈئیر کو بھیج دیا جائے گا۔ ڈان لیکس پر بھی اعتراض اتھایا گیا تھا لیکن اب حکومت اور پاک فوج میں اتفاق رائے ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید کو پہلے بھیج دیا گیا تھا اور اب طارق فاطمی بھی چلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔سارے لوگ اور ادارے بھی اپنے معاملات طے کرتے ہیں۔پانامہ کے فیصلے پر عوام خوش نہیں ہے۔ فیصلہ نواز شریف کے خلاف گیا تو بھی عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ اگر آپ کہتے ہیں توساٹھ دن اور وزیر اعظم کو دیکھ لیتے ہیں لیکن یہ قوم نواز شریف کو وزیر اعظم نہیں دیکھنا چاہتی ہے اور آخر میں پانامہ لیکس کا سارا ملبہ نواز شریف کے اوپر گرے گا۔

فیصلہ سننے کے بعد انہوں نے جوش میں قوم سے خطاب کی تقریر رکھی تھی لیکن جب انہیں علم ہوا کہ اتنی بھی کلین چٹ نہیں ملی تو قوم سے خطاب کا اعلان واپس لے لیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سلو وزیر اعظم ہیں، ان کا اپنا کوئی مطالعہ کوئی نظریہ نہیں ہے۔ انہیں لوگ آ کر بتاتے ہیں۔ اور پھر یہ سنی سنائی باتوں پر حکومت چلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :