کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 اپریل 2017 11:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ، مختلف علاقوں سے 3 ملزمان پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ڈکیت سکندر اور اکبر گل شامل ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد غیر قانونی پستول اور موبائل فون برآمد ہوئے۔دوسری جانب شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر پرفیوم چوک پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے ڈکیت فضل خالد کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :