سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 22 اپریل 2017 11:33

سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے، مریم اورنگزیب
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور دلیر ہے ‘ ملک گزشتہ 30 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ‘ حکومت کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے امن قائم ہوا ہے۔ نجی شعبے کی شراکت کی وجہ سے تعلیمی معیار بہتر ہو ا ہے ‘ وزیر اعظم نے سرکاری سکولوں کو نجی سکولوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ‘ سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

ہفتہ کو راولپنڈی میں بچوں کی کھیلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ اپنی ثقافتی اقدار سے بھی روشناس کرانا چاہتے ہیں۔ ہمارے بچے ہماری ثقافت سے دور ہیں تاریخی مقامات کی معلومات کم ہیں ۔

(جاری ہے)

ثقافت کو اجاگر کرنا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو انگریزی کی بجائے اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔

ملک میں امن و امان ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ حکومت کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے امن قائم ہوا ہے۔ نجی شعبے کی شراکت کی وجہ سے تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے۔ نجی شعبے کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے نصاب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نرسری سے دہم تک نصاب آن لائن کر دیا ہے۔ بچوں کو تحمل و برداشت کی تربیت دینی چاہیے۔

طلباء کو ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا صحت پروگرام شروع کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سرکاری سکولوں کو بھی نجی سکولوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم انتہائی بہادر اور دلیر ہے۔ ملک گزشتہ 30 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ سی پیک آنے والی نسلوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

متعلقہ عنوان :