لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 11:30

لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ بار نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شردی اگلے سات روز میں مستعفی ہوں ورنہ اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فرد جُرم ہے۔

(جاری ہے)

ہم فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ دو ججز نے کہاکہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو ہم وکلا کا کنونشن بلا کر احتجاج کریں گے اور پھر عدلیہ بحالی سے بھی بڑی تحریک چلے گی۔