وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کرنے کی سفارش کرنے والے ججز کے ساتھ کیا ہو گیا؟

سپریم کورٹ کے نئے بنچ میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز شامل نہیں ہوں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 11:18

وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کرنے کی سفارش کرنے والے ججز کے ساتھ کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ تشکیل کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پانامہ کیس پر جے آئی ٹی موجودہ بنچ ہی تشکیل دے گا۔ جس کے بعد یہ بنچ ختم ہو جائے گا۔ اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک نیا بنچ تشکیل دیں گے۔

(جاری ہے)

نئے تشکیل دئے جانے والے بنچ میں اختلافی نوٹ دینے والے ججز شامل نہیں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پانامہ کیس میں تین ججز نے اکثریتی رائے سے کیس کی مکمل تحقیقات کروانے اور جے آئی ٹی بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ آئندہ سات روز میں  جے آئی ٹی تشکیل دے گا جو اپنا کام شروع کرے گا۔ جس کے بعد یہ بنچ خود بخود تحلیل ہو جائے گا اور چیف جسٹس آف پاکستان کو نیا بنچ بنانے کا صوابدیدی اختیار حاصل ہو گا۔ ممکنہ طور پر نیا بنچ دو رکنی ہو گا جس میں پانامہ کیس فیصلے میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز شامل نہیں ہوں گے۔
Invalid url

متعلقہ عنوان :