وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس سے قبل ایک پیغام موصول ہوا۔ عارف حمید بھٹی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 22 اپریل 2017 11:03

وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس سے قبل ایک پیغام موصول ہوا۔ عارف حمید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) : پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے ایک رات قبل وزیر اعظم نے اپنے قریبی عزیز ، جن کو ان کا سمدھی بھی کہا جاتا ہے، کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ میری خواہش کے مطابق معاملات طے ہو رہے ہیں لیکن اب فیصلہ کیا آتا پے یہ اللہ کو پتہ ہے۔

(جاری ہے)

عارف حمید نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے قریبی عزیز کو مبارکباد دے دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے قریبی عزیز کو آنے سے منع کیا اور کہا کہ میں اگلے ہفتے بھی سپریم کورٹ میں ہوں مجھے میسیج مل چکا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: