وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف الزامات مسترد ہونے پر مسلم لیگیوں نے ملک بھی یوم تشکر منایا،نماز جمعہ پر خصوصی نوافل ادا کئے گئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں لگائے گئے الزامات کے مسترد ہونے پر جمعہ کو یوم تشکر منایا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے نماز جمعہ کے دوران خصوصی نوافل ادا کئے۔ بعد ازاں وہ ملک بھر میں مختلف شہروں اور قصبوں کی سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :