شارجہ کے سحارا مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر عملہ آگ بھجانے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اپریل 2017 00:51

شارجہ کے سحارا مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹر عملہ آگ بھجانے ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) شارجہ کے سحارا مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقع ایک مشہور سحارا شاپنگ مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

فائر فائٹر عملہ آگ لگنے کے 30 منٹ کے اندر جائے وقوعہ پہنچ کر آگ بھجانے میں کامیاب رہا۔ جبکہ لوگوں کو بھی مال سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس حادثے کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :