وزیراعظم نوازشریف کو اخلاقی طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے،تمام سیاسی جماعتیں وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کرتی ہیں،3ججزنی2سینئرججزسے اختلاف نہیں کیا،وزیراعظم کی موجودگی میں جے آئی ٹی کوآزادانہ تحقیق کاموقع نہیں ملے گا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو اخلاقی طورپرمستعفی ہوجاناچاہیے،تمام سیاسی جماعتیں وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کرتی ہیں،3ججزنی2سینئرججزسے اختلاف نہیں کیا،وزیراعظم کی موجودگی میں جے آئی ٹی کوآزادانہ تحقیق کاموقع نہیں ملے گا۔

وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2ججز نے وزیراعظم کو نااہل قراردیاہے اورباقتی تین ججز نے بھی ان سے اختلاف نہیں کیا ،تمام سیاسی جماعتیں وزیراعظم سے استعفے کامطالبہ کرتی ہیں،اب دیگر جماعتیں بھی ہمارے ساتھ یکسوئی کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اورعمران خان کی طرزسیاست میں فرق ہے، ہم نے عدالت جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کودعوت دی تھی،تحریک انصاف نے پناماایشوکوزندہ رکھا، پیپلزپارٹی سمجھتی تھی عدالت جانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف اخلاقی جوازکھوچکے ہیں لہذاانہیں مستعفی ہوجاناچاہیے، عدالت سماعت کے دوران اداروں کی زبوں حالی کا تذکرہ کرتی رہی مگر حکومت نے کسی ادارے کی بہتری کیلئے کوئی توجہ نہیں دی ۔