Live Updates

ججز کو آزادانہ ماحول میں کام نہیں کرنے دیا گیا، کچھ اینکرز اور ٹی وی چینلز مسلسل عدلیہ کو پریشر میں لانے کی کوششیں کرتے رہے ، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے بندر تماشہ شروع کیا ہوا تھا

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کو آزادانہ ماحول میں کام نہیں کرنے دیا گیا، کچھ اینکرز اور ٹی وی چینلز مسلسل عدلیہ کو پریشر میں لانے کی کوششیں کرتے رہے ، عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے بندر تماشہ شروع کیا ہوا تھا ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ایسا ماحول فراہم نہیں کیاگیا جس میں وہ آزادانہ فیصلہ کرسکتے، ججز کے اختلافی نوٹ پر ہمیں تحفظات ہیں مگر ہم نے عدالتی فیصلے پر کوئی تبصرہ کیا ہے نہ کریں گے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اور سراج الحق نے سڑکوں پر بندر تماشہ شروع کیا ہوا تھا ، ان کے جواب میں ہمیں بھی مجبوراً عوام کو سچائی سے آگاہ کرنا پڑتا تھا ،یہاں پر تین تین عدالتیں لگی ہوئی تھیں ، ایک طرف پانامہ کیس کی سماعت عدالت میں ہورہی تھی دوسری طرف عمران خان نے سڑکوں پر عدالت لگائی ہوئی تھی اور تیسری طرف کچھ اینکرز اور ٹی وی چینلز پر عدالت لگی ہوئی تھی ،ایسے ماحول میں ججز کیسے آزادانہ فیصلے کر سکتے ہیں ، آخر وہ بھی انسان ہیں ، اگرمیں غلط کہہ رہا ہوں تومجھے کوئی چیلنج کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات