ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں،خواجہ محمد آصف

طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں،اسلامی تحاد ہرگزایران کے خلاف نہیں ،وزیر دفاع کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں،طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیں۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این او سی جنرل راحیل شریف کے حوالے کردیا گیاہے اور وہ اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی کیلئے سعودی عرب جا چکے ہیں ،اسلامی تحاد ہرگزایران کے خلاف نہیں ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ طارق فاطمی کے سبکدوش ہونے سے متعلق مجھے کوئی معلومات نہیںہیں اور ڈان لیکس کے معاملے میں میراسرکاری یانجی طورپرکوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :