اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں،آئی ایس پی آر

پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا ٹوئٹ

جمعہ 21 اپریل 2017 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رو زپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی سے وزیراعظم نوازشریف کے خاندانی تعلقات ہیں اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقاتے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :