ڈکیتی میں ملوث گینگ میں سے ایک چور کو گوالمنڈی پولیس نے گرفتار کرکے ان سے برآمدگی کر لی

جمعہ 21 اپریل 2017 23:53

کوئٹہ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ پارٹی کوئٹہ شہر اول کے سینئر معاون سیکرٹری محمد اسلم خلجی کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث گینگ میں سے ایک چور کو گوالمنڈی پولیس نے گرفتار کرکے ان سے برآمدگی کی ہے جس پر گوالمنڈی پولیس کے آفیسر ان واہلکاران اور انوسٹی گیشن کا عملہ داد وتحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی فرائض منصبی کو بخوبی ادا کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث گینگ کی اہم سرغنہ کو گرفتار کرکے ان سے زیورات اور دیگر سامان برآمد کیا ،بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ اسلم خلجی کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی سمیت شہر میں ہونے والی چور ی وڈکیتوں میں ملوث عناصر اور گینگ کے دیگر افراد کو بھی پولیس آفیسران اور اہلکاران گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں لائینگے ۔

متعلقہ عنوان :