بلوچستان کے تمام اضلاع کی تحصیلوں میں ’’نواز شریف زندہ باد ‘‘ ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:53

کوئٹہ۔21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ خان بازئی کی ہدایت پر 23اپریل بروز اتوار شام4بجے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی تحصیلوں میں ’’نواز شریف زندہ باد ‘‘ ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا اس حوالے سے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ’’نواز شریف زندگہ باد‘‘ ریلیوں کے پر امن طور پر انعقاد اور ان میں زیادہ سے زیادہ کارکنوں اور عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :