امریکہ خطے میں قیام امن کیلئے تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،کشمیر میں قیام امن سے دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو فائدہ ہو گا
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارکا ہیرٹیج فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
جمعہ 21 اپریل 2017 23:52
(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کئی دہائیوں سے حل طلب ہے اور انہوں نے گزشتہ کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے جاری مظالم کے حوالے سے بھی تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس مسئلہ کے خاتمہ سے علاقائی امن و استحکام کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور دفاع کے شعبہ میں خرچ کئے جانے والے بجٹ کو سماجی ترقی کیلئے استعمال کر کے خطے کی ترقی میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
افغانستان کے مسئلہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں امن و امان ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ افغان مسئلہ کا پرامن سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن و امان کے قیام کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے حوالے سے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے 6 ہزار اہلکاروں سمیت 35 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 40 تا 50 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ جنگ کی وجہ سے قومی معیشت کو110 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ کے باعث دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصانات برداشت کئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.