وفاقی محکمہ ِ پلانٹ پروٹیکشن کے ماہرِ تحفظِ نباتات ڈاکٹر محمد اشفاق رائو کا ٹیم کے ہمراہ ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ

جمعہ 21 اپریل 2017 23:52

سکھر۔ 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وفاقی محکمہ ِ پلانٹ پروٹیکشن کے ماہرِ تحفظِ نباتات ڈاکٹر محمد اشفاق رائو نے پنی ٹیم کے ہمراہ ایوانِ صنعت و تجارت سکھر کا دورہ کیا اور نباتات کے تحفظ اور فیومیگیشن کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اشیاء ِ خورد و نوش کی ایکسپورٹ کے طریقہ ئِ کار اور WTO بین الاقوامی معاہدہ ئِ تجارت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے زرعی پیداوار برآمد کرنے پر ایوان کے اراکین آغا قادرداداور خیر پور کی زرعی مارکیٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

سیکریٹری ایوان اسرار حسین بھٹی نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ ایوان کے سینئر نائب صدر محمد رضوان الحق ملک نے خطبہ ئِ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشفاق رائو نے ضرر رساں کیڑوں سے زرعی اجناس کو محفوظ رکھنے کو لازم قرار دیا کیونکہ بین الاقوامی طور پر تمام زرعی اجناس کی درآمد و برآمد کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور معیار پر پورا نہ اُترنے والے مال کو ضائع کردیا جاتا ہے اور برآمد کنندہ کے ساتھ ساتھ ملک پر بھی آئندہ کیلئے پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں ایک ذرہ سی لاپرواہی یا معاملے کی اہمیت کو نظر انداز کئے جانے سے بیش قدر مالی نقصانات اُٹھانا پڑتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ برآمدات میں تمام حفاظتی اقدامات بروئے کار لائیں اور سکھر ایوانِ صنعت تجارت کی معرفت انڈیا یا دوسرے ملکوں سے امپورٹ سرٹیفکیٹ ضرورحاصل کریں اور برآمدی مال کے ڈاکیومینٹس کے ساتھ سرٹیفکیٹ آف آریجن لازماً منسلک کریں تاکہ غیر ضروری موشگافیوںسے محفوظ رہتے ہوئے مال کی منزلِ مقصود تک جلد از جلد رسائی اور طے شدہ معاہدے کے مطابق زرِ مبادلہ بلا رُکاوٹ ایکسپورٹر کو موصول ہوسکے ۔

ڈاکٹر رائو نے اجناس کی حفاظت کیلئے پمفلٹ بھی مہیا کرنے کی یقین دہانی دلائی۔ سینئر نائب صدرِ ایوان نے ڈاکٹر محمد اشفاق رائوکو ، جبکہ رُکنِ ایوان جاگو مل نے راشد سراج کو اور نند لال نے خیر پور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد بشیر آرائیں کو اورکو سندھی کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :