ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی جانب سے پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والی پولیو ٹیموں میں انعامات کی تقسیم

جمعہ 21 اپریل 2017 23:51

سکھر۔ 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے اپنے دفتر میں پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والی پولیو ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہوکر پولیو وائرس کے خلاف اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر انہیں انعامات و سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے 17 اپریل سی20 اپریل تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں انعامات تقسیم کیے اور ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام کریں جو کہ ان کا قومی فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :