روہڑی پریس کلب کے صدر عبدالجواد عباسی کے والد وفات پا گئے

جمعہ 21 اپریل 2017 23:51

سکھر۔ 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) روہڑی پریس کلب کے صدر عبدالجواد عباسی کے والد عبدالقادر عباسی وفات پا گئے،انہیں روہڑی قبرستان میںسرد خاک کر دیا گیا، نما ز جنازہ و تدفین میں صحافیوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، علاوہ ازیں سکھرپریس کلب کے صدر جان محمدمہر، پی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالااسد پٹھان ، سکھریونین آف جرنلسٹس کے صدر جاوید میمن سمیت دیگر صحافی رہنماؤں پریس کلب کے ممبران عہدیداران، سیاسی سماجی شخصیات نے عبدالجواد عباسی سے انکے والد کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت و رحمت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔