شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم بی اے کے طلبہ و طالبات کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 21 اپریل 2017 23:51

سکھر۔ 21اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام ایم بی اے کے طلبہ و طالبات کیلئے پروجیکٹ لے آئوٹ اور ڈیٹا انالائیس کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ایسوی سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رحمن گل گلال اور ڈاکٹر محمد صالح میمن نے خطابات کیے اور طلبہ و طالبات کو ڈیٹا انالائیسز ، سافٹ وئیر اور ایس پی ایس ایس کے متعلق مفصل آگاہی دی۔ طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں ورکشاپ میں شرکت کی۔