لاہور پولیس نے شہر کی 5ہزار سے زائدحساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کر لیا‘ ڈاکٹر حیدر اشرف

جمعہ 21 اپریل 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے شہر کی 5ہزار سے زائدحساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کر لیا۔جیو ٹیگ کی جانے والی تمام حساس عمارتوں کی معلومات حاصل کر لیں ۔جب اوپس روم کا منصوبہ تکمیل کو پہنچا تو سوچا گیا کہ سے شہر کی تمام حساس عمارتوں کو جیو ٹیگ کیا جائے تاکہ ان کو مختلف کٹیگریز میں تقسیم کر کے بہتر حفاظت کی جاسکے جس مقصد کے لئے تمام ایس ایچ اوز کو حکم دیا گیا کہ اپنے تھانہ جات کے علاقوں میں تمام عمارتوں جن میں بنک ، ہوٹل ،فیکٹری،فلنگ اسٹیشن، سرکاری دفاتر ،ہسپتال ،مارکیٹس ،مذہبی ،ریسٹورینٹ ،سکول ، پارکس اور سیاسی دفاتر ہیںتمام کی تفصیلات فراہم کی جائیںجس پر قلیل عرصہ میں ان تمام مقامات میں سے حساس عمارات کوجیو ٹیگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد باقاعدہ روزانہ چیکنگ کا نظام وضع کرنے کے لئے بیٹ افسران کے ذمہ لگا یا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ان تمام حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں گے جس مقصد کے لئے ان کو دستیاب شدہ اینڈائیڈ موبائل فونز میں ایپلیکیشن تیا ر کر کے دی گئی اور تمام عمارات کو جیو ٹیگنگ کر نے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔حساس مقامات کو جیو ٹیگ کرنے سے ایک تو ہر عمارت کی سکیورٹی آڈٹ کی تازہ ترین معلومات کہ اس میں کتنے گارڈ ز ،کیمرے ، وینٹیج پوائنٹس ، واک تھرو گیٹس وغیرہ ہیں کی معلومات حاصل ہوگئیں بلکہ یہ میکنزم بھی بنایا گیا کہ جو بیٹ آفیسر اپنی بیٹ میں جس عمارت کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گا وہ اس مقام پر کھڑے ہو کر اپنے اینڈائیڈ فون میں بنی ایپلیکیشن میں تمام معلومات درج کرے گا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشر ف نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اوروہ ہر اقدام اٹھا رہی ہے جس کے ذریعے اس شہر اور شہریوں کو محفو ظ بنایا جا سکے۔بہت جلد تما م حساس عمارات کو جیو ٹیگ کرلیا جائے گا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اینڈائیڈ فون ایپ کے ذریعے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے کر اندراج کیا جائے گا جس کو اعلیٰ پولیس افسران براہ راست دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :