مہاجر قومی موومنٹ کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ریلی کا خیر مقدم ، حمایت کا اعلان

جمعہ 21 اپریل 2017 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسکی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی اعلامیہ کے مطابق شہر کے مفاد میں نکالی جانیوالی ریلی یا دھرنا پسے ہوئے شہریوں اور کچرے اور اندھیرے میں ڈوبے شہر کیلئے بے حد ضروری ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی احتجاجی ریلی کے مقاصد کافی بہتر ہیں اور یہ درست ہے کہ کراچی ڈھائی کروڑ عوام کے ہوتے ہوئے ناصرف یہ کہ ایک بھی سرکاری بس نہیں بلکہ پانی ،صحت اور بجلی جو ہماری ضرورت ہیں ،ہمیں اس سے محروم رکھا جارہا ہے اس لئے ہر ایسے اقدام کی حمایت کریں گے جس سے شہریوں کا مفاد وابستہ ہو۔#