کچھ لوگوں کے پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، پاک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اپریل 2017 22:38

کچھ لوگوں کے پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعزازاحسن کی جانب سے آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کے وزیراعظم کیساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اس حوالے سے اب ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔ یہ بیانات گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔

متعلقہ عنوان :