خان پور،مظفر آباد کا رہا ئشی نو جوان ڈیم میں نہا تے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 21 اپریل 2017 23:48

خان پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) گر می کا سیزن شروع ہو تے ہی خان پور ڈیم پر سیا حوں کا رش مظفر آباد کا رہا ئشی نو جوان قد یر احمد ولد محمد معروف خان پور ڈیم میں نہا تے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطا بق با نڈھی جھلیاں مظفر آباد کا رہا ئشی 21سا لا نو جوان قد یر احمد ولد محمد معروف اپنے دیگر دو ستوں کے ہمراہ خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آئے ہو ئے تھے کہ گر می کی شدت کے با عث خان پور ڈیم جھیل میںنہا نہ شروع کر دیا قد یر احمد گہرے پا نی میں ڈوب گیا دیگر سا تھیوں نے بچا نے کیلئے شور مچا نا شروع کر دیا جس پر مقامی غو طوں خوروں نے کافی تگ و دو کے بعد قد یر احمد کو گہرے پا نی سے نکال کر طبعی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ہسپتال میں مو جود ڈاکٹر نے مکمل چیک اپ کر نے کے بعد قدیر احمد کی موت کی تصدیق کر دی خان پور پو لیس نے اطلا ع ملنے پر THQہسپتال خان پور پہنچ کر ابتدا ئی کا روائی مکمل کر نے کے بعد نعش تد فین کیلئے ور ثاء کے حوا لے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :