ْسمندر سے چلنے والی مغربی ہواوں نے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم آج سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے علاقوںمیں داخل ہو گا،آج شام کو ملتان وجنوبی پنجاب کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

جمعہ 21 اپریل 2017 23:48

ْسمندر سے چلنے والی مغربی ہواوں نے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) سمندر سے چلنے والی مغربی ہواوں نے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم آج سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے علاقوںمیں داخل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث آج شام کو ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نئے سسٹم کے تحت 23 اور24تاریخ کو صبح کے اوقات میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق ملتان اور جنوبی پنجاب کے علاقوںمیں بارشیں ہونے اور مسلسل بادل رہنے سے درجہ حرارت میں کمی واقعی ہو گی۔ بارشوں کے باعث آج درجہ حرارت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے گا جبکہ 27تاریخ تک درجہ حرارت کم رہنے کے بعد ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو جائے گا اور موسم کی شدت زیادہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :