Live Updates

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا ایک بار پھرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم پراستعفیٰ کیلئے دبائو بڑھانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف ماہ رمضان سے قبل اسلام آباد، لاہور،فیصل آباد ،ملتان سمیت بڑے شہروں میں عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے ،اپوزیشن جماعتوں کو بھی جلسوں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ،عوامی جلسوں میں کارکنوں کا جوش وجذبہ بڑھانے کیلئے نئے پارٹی ترانے متعارف کروائے جائیں گے،ذرائع

جمعہ 21 اپریل 2017 23:48

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) پاناما کیس کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے ایک بار پھرعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وزیراعظم پرا ستعفیٰ کیلئے دبائو بڑھانے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تحریک انصاف کی طرف سے ملک گیرتحریک چلائی جائے گی ،اس سلسلے میں پاناما لیکس پر بننے والی جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران اور ماہ رمضان سے قبل تحریک انصاف چاروں صوبوں میں عوامی جلسوں کا انعقاد کرے گی جس سے پارٹی چئیرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

اہم پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،قصور،سیالکوٹ سمیت اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ،تاہم وزیراعظم پر فوری ا ستعفیٰ کادبائو بڑھانے کیلئے پہلا شواگلے جمعہ کو شہراقتداراسلام آباد میں کیا جائے گا،جس میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ سمیت ملک بھرسے کارکنان کو جمع کرکے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف تحریک میں دیگرسرکردہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔دوسری طرف تحریک انصاف عوامی جلسوں میں کارکنوں کا جوش وجذبہ گرمانے کیلئے نئے پارٹی ترانے متعارف کروائے گی ،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میںپارٹی قیادت نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کردی ہے جبکہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں کوبھی سرگرم کردیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات