پانامہ دستاویزات کی کسی بھی ملک میں اس سطح پر تحقیقات نہیں ہوئیں، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں خود جے آئی ٹی کی پیشکش کی تھی ، کرپشن کا دھبہ کبھی بھی مسلم لیگ (ن) پر نہیں لگا، وزیراعظم نے سپریم کورٹ جوڈیشنل کمیشن کیلئے خط لکھا

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:48

پانامہ دستاویزات کی کسی بھی ملک میں اس سطح پر تحقیقات نہیں ہوئیں، وزیراعظم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات کی کسی بھی ملک میں اس سطح پر تحقیقات نہیں ہوئیں، وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں خود جے آئی ٹی کی پیشکش کی تھی ، کرپشن کا دھبہ کبھی بھی مسلم لیگ (ن) پر نہیں لگا، وزیراعظم نے سپریم کورٹ جوڈیشنل کمیشن کیلئے خط لکھا ۔

وہ جمعہ کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ دستاویزات کی کسی بھی لک میں اس سطح پر تحقیقات نہیں ہوئیں ، سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم کے فیصلے کی تائید ہے اور بہتان بازی والزام تراشی ہمارے مذہب میں بھی منع ہے اور وزیراعظم کے خلاف الزامات کے پیچھے کوئیصداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہ کہا کہ اگر الزامات میں سچائی ہوتی تو وزیراعظم سپریم کورٹ کو خط نہ لکھتے اور اپوزیشن نے پانامہ کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کیا ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور عمران خان کے پی کے میں نیب دفاتر کے تالے کھوائیں ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے مقبول جماعت ہے ، سندھ میں عوام کا برا حال ہے اب بھی وقت ہے پیپلزپارٹی ان کیلئے کچھ کرے ، پیپلزپارٹی شہید بینظیر بھٹو کی جمہوری اقدامات کے خلاف چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ووٹرز کو مایوس کیا ہے ، پشاور میں میٹرو کی ابھی تک فزیبلٹی نہیں بنائی جا سکی اور خیبرپختونخوا میں ایک تھانے کو اپ گریڈ کرنے سیپوری پولیس کا نطام ٹھیک نہیں ہو ا، کے پی کے میں بجلی پیدا کرنیکیلئے ایک بھی منصوبہ نہیں لگایا گیا اور پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں ملتی ،مسلم لیگ (ن) کے پاس عوامی مینڈیٹ امانت ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے 5ججوں نے متفقہ فیصلہ دیا ، عدالتی فیصلے میں مریم نوازکے خلاف الزامات جھوٹے ثابت ہوئے اور عمران خان نے جلا دو، گرا دو کی منگی سیاست متعارف کرائی ہے ۔ (ن م)