بشام میں شائننگ سٹار سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

جمعہ 21 اپریل 2017 23:48

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)بشام میں شائننگ سٹار سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ، پہلے دن دو میچز کھیلے گئے جن میں فیضان پبلک سکول کی ٹیم نے ساحل پبلک سکول کنڈ کو شکست دی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غیر سرکاری ادارے ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی شائننگ سٹار جن میںزیادہ تر یتیم بچے حصہ لیتے ہیں سپورٹس فیسٹول کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافی عمر باچامہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے جبکہ ہیلپنگ ہینڈ کے سلیم ملک، عثمان آریان اور وکیل خان موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ8اورز میں 115رنز بنائے جس کے تعاقب میں ساحل پبلک سکول کی ٹیم مقررہ حدف سے پہلے آئوٹ ہوگئی ۔انتظامیہ کی جانب سے مین آف دی میچ کی ٹرافیاں دی گئیں ۔ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میںمختلف سکولوں کل 15ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔