بشام‘12سالہ بچی قتل کیس ‘ والدہ قاتل نکلی

جمعہ 21 اپریل 2017 23:46

بشام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) 12سالہ بچی کے قتل کے کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا، والدہ خود قاتل نکلی، گلہ دبا کر قتل کیا گیا، مقتولہ کی تفتیش کے دوران اقبال جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی الپوری محمدریاض خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں 12سالہ بچی گلناز کو قتل کیا گیا تھا جس کی قتل کی دعویداری والدہ نے اپنے خاوند اور دیور پر کی تھی تاہم پولیس نے والدہ کو بھی شامل تفتیش کیا ۔ تفتیش کے دوران والدہ بخت رنڑا نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہاکہ اس نے شوہر اور دیور کی کہنے پر گلناز کا گلہ دبا کر قتل کیا، پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :