ملاکنڈ ‘ سخاکوٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ نے کمرے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:46

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سخاکوٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے کمرے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ۔ کمرے میںلگ جانیوالی آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا جس سے زیوارات اور قیمتی سامان جل کرخاکستر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ ریلوے سٹیشن میں حیات زادہ ولد سید کاکا کے گھرکے کمرے میں گزشتہ رات بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے کمرے کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

متصل کمرے میں محو خواب اہل خانہ نے کمرے میں دھواں بھرجانے پر بیدار ہو کر دیکھا تو قریبی کمرے میں اگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔اس دوران قریبی پڑوسیوں نے بالٹیوں اور پانی کے ذریعے آگ بجھانا شروع کیا اور فائر بریگیڈ درگئی کے عملے کو مطلع کیا جنہوں نے پہنچ کر اگ پر قابو پالیا۔ گھر کے مالک حیات زادہ کے مطابق آگ کی وجہ سے تقریبأٴ 12 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں 8 تولے سونا، ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقد اور دیگر گھریلوسامان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :