صوابی ‘ پانامہ لیکس عدالتی فیصلے کے بارے میں مولانا فضل الرحمن کا موقف درست ثابت ہو گیا۔ عطاء الحق درویش

جمعہ 21 اپریل 2017 23:46

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) جے یو آئی کے صوبائی نائب اور ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بارے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا موقف درست ثابت ہو گیاکیونکہ یہ نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ اس پر کثیر قومی دولت خرچ ہو گئی انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے سیکھ کر سیاست کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ﷺ کے قانون کے حوالے سے کوئی بھی تر میم قبول نہیں کرینگے انہوں نے عالم دین اور جے یو آئی کے رہنما مفتی ندیم پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ جب عصری اداروں کے طلبہ پر حملہ ہو جاتا ہے تو ہم سب اس غم میں شریک ہو تے ہیں لیکن وارثان انبیاء پر حملہ کیا جائے تو اس پر ہم سب رو رہے ہیں اور ہمارے سر پر ہاتھ رکھنے والا کوئی نہیں ہو تا انہوں نے کہا کہ علماء ملک کی نظریاتی سر حدات کی حفاظت کر تے ہیں امن قائم کرنے کے لئے علماء اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں ان کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے حملے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے شہداء کے لئے مغفرت کی دُعا کی دریں اثناء دارلعلوم مظہر العلوم ڈاگئی میں شہداء اور مفتی ندیم اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دُعا کی گئی اور حکومت سے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے معاوضے کا مطالبہ کیا۔