دو افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری

جمعہ 21 اپریل 2017 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں دو افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جہانزیب ( پی اے ایس۔بی ایس۔

(جاری ہے)

18) کو تبدیل کر کے ڈپٹوٹیشن بنیادوں پر بحیثیت ڈپٹی کوآرڈینیٹر (ڈسٹرکٹس) پی ایم اینڈ آر یو دفتر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا ہے اور ڈپٹی سیکرٹری ( ریگولیٹری II) اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نوید احمد ( پی اے ایس۔

بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے بطور ڈپٹی کو آرڈینیٹر ( سٹیزن پورٹل ) پی ایم اینڈ آر یو دفتر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔