شعبہ طب میں تیزی سے ہونیوالی ترقی کے پیش نظر ماہرین کے مابین عالمی سطح پر نتیجہ خیز معلومات کا تبادلہ، اس پیشے سے وابستہ لوگوں کو اپنی خدمات کا معیار بلند کرنے کی ترغیب دینا ،مریضوں کی دیکھ بھال کیساتھ اداروں کی صلاحیت کار میں بھی اضافہ کرنا وقت کا کی اہم ضرورت ہے

گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا ،یورالوجی کانفرنس 2017 کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:42

شعبہ طب میں تیزی سے ہونیوالی ترقی کے پیش نظر ماہرین کے مابین عالمی سطح ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ شعبہ طب میں تیزی کے ساتھ رونما ہونیوالی ترقی کے پیش نظر متعلقہ ماہرین کے مابین عالمی سطح پر نتیجہ خیز معلومات کا تبادلہ، اس پیشے سے وابستہ لوگوں کو اپنی خدمات کا معیار بلند کرنے کی ترغیب دینا اور مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اداروں کی صلاحیت کار میں بھی اضافہ کرنا وقت کا تقاضا ہے۔

وہ جمعہ کے روز پشاور میں یورالوجی کانفرنس 2017 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام پاکستان یورالوجی ایسوسی ایشن کی خیبرپختونخوا شاخ نے کیا تھا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے یورالوجی کے شعبے کے ماہرین کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے گورنرنے کہاکہ فی الوقت یورالوجی کی سہولیات ہمارے صوبے کے بڑے بڑے شہروں میں دستیاب ہیں لیکن یہ صورتحال دیر تک قائم نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پشاور میں قائم انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیسیسزکے علاوہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور اورایوب ٹیچنگ ہسپتال، ایبٹ آباد میں دستیاب ہیں۔ گورنرنے کہاکہ بلاشبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس شعبے کو اس کی حقیقی روح کے مطابق پروان چڑھانے کیلئے انسانی ہمدردی کے جذبہ کا ہونا بھی لازمی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ پہلو تربیت اورپیشہ وارانہ ترقی کاتقاضاکرتاہے۔

گورنرنے یہ امربھی واضح کیاکہ اس مقصدکیلئے انسانی ہمدردی کا جذبہ ہونا بھی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ پہلو تربیت اورپیشہ ورانہ ترقی کاتقاضاکرتاہے لہذا کسی فرد میں انسانی ہمدردی کاجذبہ پروا چڑھانا ، دیکھ بھال اور خلوص کاجذبہ پیدا کرنا شخصیت سازی کے ذیل میں آتاہے اور اس ضمن میں ہمیں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سے بھرپور توقعات ہیں۔ انہوں نے اس تمناکا اظہارکیا کہ کانفرنس ہرسطح پرموجود کمزوریوں سے عہدہ برآہونے کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔دریں اثنا پشاور میں قائم امراض گردوں کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹرناصر اورکزئی نے گورنر اوردیگر مندوبین کاخیرمقدم کیا اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :