والدین بچوں کو سکولوں داخل کروائیں،آپ کا بچہ ملک وقوم کے مستقبل کیلئے روشن ستارا بن سکتاہے ،پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی

جمعہ 21 اپریل 2017 23:41

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء)پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال نے کہا ہے کہتعلیم بہت اہمیت کا حامل ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں تعلیم حاصل کرنے سے ہی آپ کا بچہ آپ کے خاندان اور ملک کے مستقبل کیلئے روشن ستارا بن سکتا ہے تعلیم سے اندھیرے چھٹ جاتے ہیں روشنیاں اتی ہیں اور علاقے کو ہر لحاظ سے خوشحال بنا دیتے ہیں اس سال ایک لاکھ 60ہزار سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروئیں گے دیگر قبائلی ایجنسیوں کی طرح اورکزئی ایجنسی میں بھی مانیٹرنگ اور سکول داخلہ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

وہ جمعہ کو سکول داخلہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاٹا محکمہ تعلیم ساجد رحمان ،ایجنسی ایجو کیشن افیسر عتیق الرحمن ،قبائلی مشران طلبا اور پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

خالد اقبال نے کہا کہ اس بات کا شعور اجاگر کرنے کیلئے قبائلی عمائدین ،علاقہ کے مشران ،علمائے کرام اور صحافیوں کا تعاون بہت ضروری ہیں تاکہ انے والے وقت میں اورکزئی ایجنسی میں تعلیمی شرح کافی حد تک بڑھ جائے اور اورکزئی ایجنسی تعلیمی یافتہ شہروں کے صف میں کھڑی ہو جائے انہوںنے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے سے ہی علاقے میں امن قائم ہو سکتا ہے دہشت گردی ختم ہو سکتی ہیں اور علاقہ ترقی یافتہ بن سکتی ہیں تقریب کے دوران پولیٹیکل ایجنٹ نے بچوں کو اپنے ہاتھوں سے داخل کروا کر داخلہ مہم کا افتتاح کیا تقریب کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ کے زیر قیادت ایک واک بھی کیا گیا جس میں قبائلی مشرن ،سکول کے طلبا اور محکمہ تعلیم کے افسران نے حصہ لیا ۔