اورکزئی ایجنسی،ایف ایس ایف ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،شاہین الیون کی 6وکٹوں سے فتح

جمعہ 21 اپریل 2017 23:41

اورکزئی ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء)اورکزئی ایجنسی میں فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایف ایس ایف ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا جس کا فائنل میچ شاہین الیون اور مدرسہ الیون کے درمیان کھیلا گیا ایف ایس ایف ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شاہو خیل گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر کے صدر سعدا للہ اورکزئی ،شہیدخان اورکزئی ،گل محمد اورکزئی ،عیسی خان ،محمد حسین اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی فائنل میچ میں مدرسہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اووز میں 70رنز کا حد ف دیا جبکہ شاہین الیون نے دوسرا بیٹنگ کرتے ہوئے دسویں اووز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حدف پورا کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی اور دیگر علاقہ معززین نے فائنل میچ جیتنے والے اور زنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔