پانا مہ کیس کے فیصلہ پر مسلم لیگ ہنگو کے کارکنان کا جشن ، مٹھائیاں تقسیم

جمعہ 21 اپریل 2017 23:41

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اپریل2017ء)پانامہ کیس کا فیصلہ مسلم لیگ ن ھنگو کے کارکنان نے خوشی منائی اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں جبکہ ھنگو کے صحافیوں کیلئے عشائیہ بھی دیا جمعرات کو جب سپریم کورٹ آف پاکستان کیطرف سے پامہ لیگ کا فیصلہ سنایاگیا اور نواز شریف کو نا اہل نہیں قرار دیا گیا اور جے ائی ٹی بنانے کا فیصلہ ایا تو ملک کی دیگر شہروں کی طرح مسلم لیگ ن ھنگو کے کارکنان بھی خوشی سے جھوم اٹھے ایک دوسرے کو مٹھایاں کھلائیں اس کے بعد مسلم لیگ ن ھنگو کے جنرل سیکرٹری عبدلواحد اورکزئی ،مسلم لیگ ن تحصیل ھنگو کے صدر الیاس اورکزئی نے ھنگو کے صحافیوں کو اس خوشی میں گرین ہائوس شناوڑی میں عشائیہ دیا جس میں ھنگو کے صحافیوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان اور رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر محمد الیا س اور عبدلواحد اورکزئی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے اس سخت وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا انہوںنے کہا کہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ نواز شریف صاف اور بے گناہ ہے عمران خان اپنے سیاست چمکانے کیلئے ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں مگر ہمیشہ فتح حق کی ہوتی ہیں وقت اور سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی یہ ثابت کر دیا ۔