پاناما کیس فیصلے کے بعد ابھی مٹھائیاں تقسیم کرنے کے عمل درست نہیں ہے: وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اپریل 2017 21:48

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل2017ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاناما کیس فیصلے کے بعد ابھی مٹھائیاں تقسیم کرنے کے عمل درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی رائے میں پاناما کیس فیصلے کے بعد ابھی مٹھائیاں تقسیم کرنے کے عمل درست نہیں ہے۔ ابھی تو اس معاملے کی تحقیقات ہونا باقی ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد جو حتمی فیصلہ آئے اس کے بعد ہی واضح ہوگا کہ اس کیس میں کس کی فتح ہوئی۔