تحریک انصاف کا آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاناما فیصلہ انگلش میں آیا ہے،اگر حکومتی وزرا پڑھ لیتے تو مٹھائی تقسیم نہ کرتے،فواد چوہدری اب نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بچوں سمیت بحیثیت ملزم پیش ہونگے ،ترجمان تحریک انصاف فیصلے کے بعد ملک میں وزیراعظم ایک سرٹیفائیڈ چور ہیں،مراد سعید ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے وزیر اعظم کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں اس پر وزیر اعظم اپنا نہیں تو قوم کا ہی خیال کر لیں،شبلی فراز

جمعہ 21 اپریل 2017 23:35

تحریک انصاف کا آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان کے خلاف ریفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) تحریک انصاف نے آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات پپاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تھریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید بھی پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب کے سربراہ تفتیش کرنے میں ناکام رہے لہذا آرٹیکل 209 کے تحت چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی برطرفی کے لیے ریفرنس دائرکرنے جارہے ہیں ۔جب کہ چیرمین نیب کو ہٹانے کے لیے ریفرنس جوڈیشل کونسل میں دائر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جائزہ موجودہ بنچ لے گا یا نیا بنچ تاہم پاناما والا بنچ قائم رہے تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلہ انگلش میں آیا ہے ۔اگر حکومتی وزرا پڑھ لیتے تو مٹھائی تقسیم نہ کرتے تاہم وزرا کی سہولیت کے لیے پاناما کے فیصلے کا اردو میں ترجمہ کررہے ہیں ۔ ججز نے لکھا کہ قطری خط حسن، حسین نواز سے الگ کہانی بتاتا ہے ۔اور وزرا ٹی وی پر تو کہتے رہے مگر ثبوت نہیں دیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نفیصلے کے مطابق حماد بن جاسم دنیا بھر میں غیرقانونی کاروبار میں ملوث رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف جے آئی ٹی کے سامنے اپنے بچوں سمیت بحیثیت ملزم پیش ہونگے ۔نواز شریف میں اخلاقی جرات ہوتی تو استعفی دے دیتے۔اپنی عزت کی پرواہ نہیں تو جس کرسی پر ہیں اسکی عزت کا خیال کر لیں۔اس موقع پر مراد سعید کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے کے بعد نملک میں وزیراعظم ایک سرٹیفائیڈ چور ہیں۔ حدیبیہ پیپلز ملز کے کیس کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عوام کی عدالت میں جائینگے ۔پریس کانفرنس سے بات کرے نشبلی فرازنے کہا کہ معاشرے کی بنیاد اخلاقیات پر قائم ہوتی ہے۔ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ ادارے مفلوج ہیں ۔ملک کی اعلی ترین عدالت نے وزیر اعظم کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں اس پر وزیر اعظم اپنا نہیں تو قوم کا ہی خیال کر لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایوانوں میں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دولت بچانے کے لیے شریف خاندان نے ملک کی عزت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔