سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا،عمران ..
تازہ ترین : 1
سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے ..

سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا،عمران خان

ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گی چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ کے ججز نے وزیراعظم کے حوالے سے جو تاریخی ریمارکس دیئے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنے گئے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کہا کہ نوازشریف نا اہل ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ا ن کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں اگر ججز کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی رائے دی جاتی ہے تو وزیراعظم کی پارٹی کے ممبران ہی ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیتے ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے لئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے 28 اپریل کو اسلام آباد میںجلسے کا اعلان بھی کیا ۔عمران خان نے کہا کہ ججزکی جانب سے نوازشریف کے لیے ان ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں گی ڈیوڈ کیمرون کوکیا ضرورت تھی استعفی دینے کی لیکن اس نے کہا کہ میرا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جوازختم ہوگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے قطری کا خط بھی مسترد کردیاہے ۔ عدالت نے ہمارے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انصاف کے ادارے مفلوج ہو گئے ہیں۔ نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے تو اب یہ ہی ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کیسے تحقیقات کریں گی اداروں نے کام کرنا ہوتا تو نوازشریف کب کے پکڑے جا چکے ہوتے۔
وقت اشاعت : 21/04/2017 - 23:35:47

اپنی رائے کا اظہار کریں