Live Updates

علامہ اقبال اور پیغام اقبال تعمیر ملک و ملت کی نوید ہیں، عمران خان

پیغام اقبال برصغیر میں پاکستان کے عنوان سے معرض وجود میں آنے والی مملکت کا بنیاد بنا،شاعر مشرق کی اناسیویں برسی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام

جمعہ 21 اپریل 2017 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) علامہ اقبال اور پیغام اقبال تعمیر ملک و ملت کی نوید ہیں۔خودداری اور حریت فکر و عمل علامہ اقبال کے پیغام کا نچوڑ ہیں۔یہ بات تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی اناسیویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے پیغام سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کو جدوجہد پر آمادہ کیا۔

اور ان کا پیغام برصغیر میں پاکستان کے عنوان سے معرض وجود میں آنے والی مملکت کا بنیاد بنا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو عروج و ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے ہمیں اقبال کے پیغام ہی سے جڑنا ہو گا۔اقبال کی راہنمائی ہی سے سیاست سے "چنگیزیت" کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم علامہ اقبال کی احسان مند ہے۔ہم رب العزت سے علامہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات