حکمرانوں نے عوام سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا یہی وجہ ہے نظریاتی کارکن اے این پی کی صفوں کا حصہ بن رہے ہیں ، اصغر خان اچکزئی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ جب تک پشتونوں کے بچے خواتین بزرگ تکلیف میں زندگی گزارینگے دوسروں کی خوشحالی و ترقی پر تالیاں نہیں بجا سکتے ، میرے خون کی قیمت پر آج دوسروں نے عالیشان محالات تعمیر کئے ہیں پشتونوں کو ادراگ کرنا ہوگا کہ آج اس گھمبیر موت و زیست ، درپدری کے حالات کے کون ذمہ دار ہیں وطن کو نیست و نابود اپاہچ کس نے بنایا اور آج ایک بار پھر پشتون سرزمین کو جنگ کا میدان بنایا جا رہاہے پشتونوں کے دعویداروں نے پشتون نوں کیلئے کچھ نہیں کیا جس دن کیلئے قومی تحریک سے راہیں جدا کی تھی وہ آج کرپشن ،کمیشن قبضہ گیری ایک گورنری ، چیئرمین شپ اور مشیری کے حصول کی صورت میں ہم ااج دیکھ رہے ہیں مگر باچاخان کے سو ااہتمام وعدے اور دعوے قریب المرگ ہیں نئے شامل ہونیوالوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ان خیالا ت کا اطہار عوامی نیشنل پارتی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی سنیئر نائب صدر نوابزادہ عمر فاروق کاسی ، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی ، ڈسٹرکٹ چیئرمین و نائب صدر ملک نعیم خان بازئی، صوبائی جوئانٹ سیکرٹری جمالدین رشتیا، صوبائی ترجمان مابت کاکا ، ارباب غلام، امین اللہ دمڑ، عبدالرزاق بڑیچ، سیف اللہ اور دیگر نے کلی سملی میں شمولیتی اجتما ع سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک عبدالرحیم زدران ، شریف خان زردران ، صابر شاہ کاکڑ، حاجی غلام محمد کاکڑ امیر محمد بڑیچ، محمد عیسیٰ بڑیچ ، ولی داد میانی ، شیر محمد پرکانی، سیف اللہ محمدحسنی، محمد اسحاق ابابکی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہاکہ آج موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں یکسر ناکامی سے دو چار ہوا تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے امن وامان کا حالت یہ ہے کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم دو مہینوں سے اغواء ہوئے ہیں تاحال لاپتہ ہے جبکہ نادرا، واپڈا، این ایچ اے ، صحت تعلیم واسا ، گیس عرضیکہ تمام محکمے عوام کو آسانیاں پہنچانے کے بجائے انہیں اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر رہے ہیں ۔

جو وعدے انتخابات کے دوران کئے گئے تھے ایک بھی وفا نہ کر سکے ، یہی وجہ ہے کہ آئے روز بر سرا قتدار جماعت کے سیاسی نظریاتی کارکن ان سے مایوس ہوکر عوامی نیشنل پارٹی کے صفوں کا حصہ بن رہے ہیں انہوںنے کہاکہ و قت آن پہنچا ہے کہ پشتون اولس گزشتہ ادوار میں باریاں لینے والوں کا احتساب اپنی رائے کے ذریعے کریں ، عوامی نیشنل پارٹی بر سر اقتدار آکر تمام محرومیوں کا خاتمہ کریگی، بعد ازاں قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا دریں اثناء صوبائی قائدین کل بروز اتوار 23اپریل نواں کلی میں شمولیتی تقریب میں شمولیت اور پارتی دفتر کا افتتاح کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :