پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا سربراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی منظوری سے نامزد کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اپریل 2017 21:21

پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا سربراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اپریل2017ء) پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا سربراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی منظوری سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ گزشتہ روز سنا دیا گیا تھا۔ فیصلے میں معاملے کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ایف آئی اے کا افسر ہونا چاہیئے۔ اب اس حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چونکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کا ماتحت ادارہ ہے اس لیے ے آئی ٹی کا سربراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی منظوری سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی 7 روز کے اندر تشکیل دی جائے گی۔