پاناما لیکس ،سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،حق اورسچ کی فتح ہے، شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے بعدمسلم لیگ (ن) ضلعی حیدرآبادصدرحنیف صدیقی کاخطاب

جمعہ 21 اپریل 2017 23:32

پاناما لیکس ،سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،حق اورسچ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) ضلعی کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے شکرانے کے نوافل کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدرحنیف صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کا جو تاریخی فیصلہ آیاہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا‘سپریم کورٹ کافیصلہ آنے کے بعد سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں‘سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اورسچ کی فتح ہے اور وزیر اعظم پربے بنیاد الزامات لگانے والوں کو مایوسی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترقی کا جو عمل شروع کیا ہے وہ پایہ تکمیل ہو گا اور نہ صرف وہ2018ء تک حکومت کریں گے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور مزید پانچ سال بھی حکومت محمد نواز شریف کی ہو گی ۔