وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفی مانگنے والے سوچ لیں کہ سپر یم کورٹ نے ان کی 7 استدعامسترد کر دیں ہیں ‘سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرنے والی سیاسی جماعتیں توہین عدالت کر رہی ہیں ‘ ‘عوامی خدمت ‘ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے‘ اقتصادی ترقی جیسے اقدامات پر عالمی اداروں کے غیر جانبدارانہ سروے میں مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کے سرخرو ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام جشن منا رہے ہیں اب "اگر " اور "مگر"ختم ہونا چاہیے ‘تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر انتشار کی گفتگو کو ختم کرنا ہوگا نہیں تو مردان ‘سیالکوٹ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے ‘ اب جلا دو ‘گرا دو ‘اوئے کی سیاست ختم ہونی چاہیے‘سی پیک وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے خطے میں صنعتوں کے فروغ کا حصہ ہے ‘ون روڈ ون بیلٹ کے تحت سی پیک کا منصوبہ گوادر میں 65ممالک میں رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے ‘سی پیک منصوبہ پاکستان کی آنے والی نسلوں ‘ خطے اور کئی ترقی یافتہ ممالک کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے تحفہ ہے، سپر یم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے تمام سوالات کا جواب دیاجائے گا‘وزیراعظم محمد نواز شریف ایک اور پراسیس مکمل کرتے ہوئے اس جے آئی ٹی کے سامنے بھی انشاء اللہ سرخرو ہونگے‘گذشتہ روز اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے

وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مری اورنگزیب کا ساتویں پاکستان فرنیچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 21 اپریل 2017 23:32

وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفی مانگنے والے سوچ لیں کہ سپر یم کورٹ ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفی مانگنے والے سوچ لیں کہ سپر یم کورٹ نے ان کی 7استدعامسترد کر دیں ہیں ‘سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرنے والی سیاسی جماعتیں توہین عدالت کر رہی ہیں ‘ ‘عوامی خدمت ‘ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے‘ اقتصادی ترقی جیسے اقدامات پر عالمی اداروں کے غیر جانبدارا نہ سروے میں مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف کے سرخرو ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام جشن منا رہے ہیں اب "اگر " اور "مگر"ختم ہونا چاہیے ‘تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر انتشار کی گفتگو کو ختم کرنا ہوگا نہیں تو مردان ‘سیالکوٹ جیسے واقعات ہوتے رہیں گے ‘ اب جلا دو ‘گرا دو ‘اوئے کی سیاست ختم ہونی چاہیے‘سی پیک وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے خطے میں صنعتوں کے فروغ کا حصہ ہے ‘ون روڈ ون بیلٹ کے تحت سی پیک کا منصوبہ گوادر میں 65ممالک میں رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے ‘سی پیک منصوبہ پاکستان کی آنے والی نسلوں ‘ خطے اور کئی ترقی یافتہ ممالک کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

سپر یم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے تمام سوالات کا جواب دیاجائے گا‘وزیراعظم محمد نواز شریف ایک اور پراسیس مکمل کرتے ہوئے اس جے آئی ٹی کے سامنے بھی انشاء اللہ سرخرو ہونگے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ساتویں پاکستان فرنیچر نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساتویں پاکستان نمائش کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں‘نمائش میں رکھی گئی فرنیچر مصنوعات کسی بھی عالمی معیار سے کم نہیں ‘یہ بھی ایک حقیقت بن چکی ہے کہ پاکستانی صنعت تیز ی سے ترقی کر رہی ہے ‘وزیراعظم کا وژن تمام صنعتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے 2013میں پاکستان کے بارے میں دیوالیہ ہونے اور بنک کرپٹ ہونے کے بارے میں کہا جارہا تھا ‘اس مدت کے اندر پاکستان کو ترقی اور عوام کو خوشحال کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر پوری قوم وزیراعظم کی شکرگزار ہے‘عالمی برادری نے بھی پاکستان کو ابھرتی ہوئی اور مضبوط معشیت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر ہوگا ‘سی پیک وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے خطے میں صنعتوں کے فروغ کا حصہ ہے ‘ون روڈ ون بیلٹ کے تحت سی پیک کا منصوبہ گوادر میں 65ممالک میں رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے ‘سی پیک منصوبہ پاکستان کی آنے والی نسلوں ‘ خطے اور کئی ترقی یافتہ ممالک کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے تحفہ ہے لیکن پاکستان کو اندھیروں کی طرف دھکیلنے والے بھی متحرک ہو چکے ہیں ‘وہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں‘یہ ملک دشمنی اور جمہوری استحکام کی نفی ہے ‘یہ خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن حقیقت کبھی نہیں بن سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اعلی عدلیہ کے فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے‘گزشتہ چار سال میں لگنے والے بجلی منصوبوں کی 70سال میں مثال نہیں ملتی‘بھکھی پاور پلانٹ پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ جب جب اس ملک میں ترقی ہوئی ، امن آیا، خوشحالی آئی ، دشمن بے چین ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی صرف ایک شخص سے منسلک ہے اور وہ شخص وزیراعظم محمد نواز شریف ہیں ‘توانائی منصوبے جو گذشتہ چار سالوں کے دوران شروع اور مکمل ہوئے ‘وہ منصوبے گذشتہ 70سالوں کے دوران مکمل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی حالیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس معاملے پر بھی نوٹس لیا ہے اور واضح ہدایات جاری کیں ہیں ‘آئندہ 10دنوں میں توانائی کے مکمل ہونے والے منصوبوں سے بجلی سسٹم میں شامل ہونے کے بعد بجلی کی یہ لوڈ شیڈنگ بھی کم ہوجائے گی ‘انشاء اللہ 2018میں بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے ایک سال17دن کی ایک تاریخ رقم ہوئی ہے جس میں پاکستان کے واحد سیاستدان وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی تین نسلوں ‘ مرحوم والد ‘شریف فیملی اور اپنے بچوں کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے استثنی ‘پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے بارے اور تکنیکی وجوہات کو چینلنج کرنے کے قانونی مشیروں کے مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو عدالت عظمی کے سامنے پیش کیا اور کیس میں تمام شواہد اپنے وکلاء کے ذریعے پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان پونے چار سال میں کے پی کے اندر کچھ نہیں کرسکے ‘ کسی ایک شعبے میں بھی ایک ریفارمر تک نہیں لا سکے ‘ اگر کوئی آئینی ادارہ ان سے سوال کرے تو اسکے گالی دیتے ہیں ‘الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ ایک پارلیمنٹیرین کو غیر مہذب قرار دیا ہے وہ شخصیت عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن کے بعد بھی عوام نے گلگت بلتستان‘ آزاد کشمیر ‘مقامی حکومتوں ‘ضمنی الیکشن اور حالیہ تلہ گنگ کے الیکشن میں جس طرح مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کے بعد عمران خان کو سمجھ آجانا چاہیے کہ عوام کس کو ذیادہ پسند کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی بعض ٹی وی چینلز دوربینیں لگا کر منفی نکات ڈھونڈنے میں لگے ہوئے ہیں‘سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیئے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ ہر الزام ‘بہتان بازی ‘ذات ‘بچوں اور فیملی پر الزامات لگنے پر بھی اعلی عدلیہ سے تحقیقات کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2016میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس معاملے پر کمیشن بنانے کا جو فیصلہ کیا تھا آج سپر یم کورٹ نے اس معاملے پر جے آئی ٹی بنا کر اس فیصلے کی تائید کر دی ہے‘ پاناما پر سیاست کرنے والوں کو نہ تو کرپشن کے خاتمے سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی پاکستان کی ترقی سے وہ صرف جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے مثبت امیج کے فروغ کے لئے اپنا کردا ادا کریں ‘پاکستان کی 70ویں سالگرہ پر میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے‘مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تاریخ میں وہ کام کیا جو کسی نے نہیں کیا ہے‘ترقی کا سفر جاری رہا تو آئندہ دور بھی مسلم لیگ ن کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف جو کر رہی ہے وہ مسلم لیگ ن کی ترجیح نہیں ہے‘تحریک انصاف ملک میں صرف افراتفری اور بد امنی پھیلانا چاہتی ہے۔