ای ایف یو لائف اور تیز فنانشل سروسز کے درمیان معاہدہ

جمعہ 21 اپریل 2017 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ای ایف یو لا ئف انشورنس کمپنی نے پاکستان میں تیزی سے فروغ پانے والی فن ٹیک کمپنی تیز فنانشل سروسز (ایک پلینٹ این گروپ کی کمپنی) سے حال ہی میں اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے سے ا یک واضح سماجی اثر ہوگا جس کے تحت ہم کم آمد نی والے افراد کی مالیاتی منصوبوں میں شمولیت کے ذریعے اور خصوصاً ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر بچت اور صحت کے متعلق انشورنس مہیا کر سکیںگے۔ معاہدے پر ندیم حسین، گروپ چیئرمین پلینٹ این اور طاہر جی ساچک منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ای ایف یو لا ئف کی جانب سے دستخط کئے۔