ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

جمعہ 21 اپریل 2017 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کارحجان رہا جبکہ ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 6 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1284 ڈالر ہو گئی۔

(جاری ہے)

جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 950 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 900 روپے پر آگئی اسی طرح 42 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 628 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740 روپے پر برقرار رہی۔