کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کینٹ ہسپتال سے ملحقہ 80کوارٹروں کو خالی کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے

جمعہ 21 اپریل 2017 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ ہسپتال سے ملحقہ 80کوارٹروں کو خالی کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ، ہسپتال کے ملازمین نے اپنے بچوں خواتین سمیت کینٹ جنرل ہسپتال سے ڈی جی ایم ایل سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی ، سی ای او ڈاکٹر صائمہ شاہ کی جانب سے مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی پرمظاہرہ موخر کردیا،گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی کی جانب سے کینٹ جنرل ہسپتال سے ملحقہ اراضی پر میڈیکل ہسپتال کی منظوری کے بعد وہاں مقیم 80سے زائد خاندانوں کو کوارٹر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کردیئے جس پر ملازمین نے احتجاج کیا اور انہیں تسلی دی گئی کہ متبادل جگہ فراہم کریں گے متبادل جگہ فراہم کرنے کے بجائے کینٹ بورڈ نے دوسرا نوٹس جاری کردیا اور احکامات دیئے کہ کوارٹر خالی نہ کرنے پر زبردستی بے دخل کردیاجائے گا جس پر ملازمین نے کینٹ ہسپتال سے ڈی جی ایم ایل سی مری روڈ تک بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی ،ملازمین کو سی ای او نے مذاکرات کیلئے بلوالیا سی ای او نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انہیں دوبارہ نوٹس نہیںملیں گے جس پر ملازمین نے اپنا احتجاج موخرکردیا ۔